مشہد مقدس؛ تسنیم کا پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاہکار/ میٹرو ٹرینز اور الیکٹرانکس اسکرینوں پر پہلی مرتبہ یوم آزادی کی مبارکباد + ویڈیوز اور تصاویر


مشہد مقدس؛ تسنیم کا پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاہکار/ میٹرو ٹرینز اور الیکٹرانکس اسکرینوں پر پہلی مرتبہ یوم آزادی کی مبارکباد + ویڈیوز اور تصاویر

تسنیم نیوز ایجنسی نے ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر میٹرو ٹرینز کی 242 اسکرینوں سمیت شہر کی تمام بڑی بڑی الیکٹرانکس اسکرینوں پر پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی کا تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک پرجوش و جذبہ اقدام اٹھاتے ہوئے مشہد مقدس میں عوامی سطح پر پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے اس اقدام کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے اور ایران بھر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی تسنیم نیوز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے کہ جس میں پاک ایران دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا پیغام دیا گیا ہے۔

مشحد مقدس کے میٹرو ٹرینز کی 242 اسکرینوں سمیت شہر کی بڑی بڑی الیکٹرانکس اسکرینوں پر 10 دن تک 24 گھنٹے میں ہر 3 منٹ کے بعد دکھائے جانے والے اس ٹیزر میں امام خامنہ ای کا پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ "پاکستانی عوام ہمیشہ سے انقلاب اسلامی ایران کے سپورٹر اور حمایتی رہے ہیں۔"

اس ٹیزر کو دیگر جگہوں کے علاوہ شہر مشہد مقدس کے پرہجوم اور معروف علاقے "ملک آباد" کی بڑی اسکرین پر بھی دکھایا جارہا ہے۔ 

کہا جارہا ہے کہ تسنیم نیوز کے اس اقدام کو ایرانی عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے کہ جس کے سبب دونوں ملکوں کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

خیال رہے کہ تسنیم نیوز نے اس سے قبل بھی پاکستانی زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں جبکہ اربعین کے آتے ہی رواں سال بھی زائرین کی مشکلات حل کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پاکستانی عوام سمیت ایرانی عوام کیلئے بھی امید کی کرن روشن ہوگئی ہے کہ جس کے باعث دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوجائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن ٹائمز نے عرصہ قبل ایک سروے میں کہا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کی 75 فیصد آبادی سے زائد انقلاب اسلامی ایران کی حامی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری