تائیوان؛ اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 9 ہلاک، متعدد زخمی


تائیوان؛ اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 9 ہلاک، متعدد زخمی

تائیوان کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تائیوان کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کے شہر تائیپی میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ مریضوں کو وارڈز سے نکال کر اسپتال کے لان میں پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھجوا دیا گیاہے۔

میڈیا کے مطابق آگ وئی فو اسپتال کی ساتویں منزل میں ایک وارڈ میں لگی، وارڈ سے 43 مریضوں اور عملے کے ارکان کو نکال لیا گیا۔ 23 افراد کو شہر کے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پندرہ مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ ہنوز آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری