تسنیم کی خصوصی رپورٹ | یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایرانیوں میں مٹھائی تقسیم + تصاویر


تسنیم کی خصوصی رپورٹ | یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایرانیوں میں مٹھائی تقسیم + تصاویر

مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ایرانی بھائیوں کو جشن میں شریک کرنے کیلئے اسٹال لگایا گیا جہاں قونصل جنرل پاکستان نے کیک کاٹا اور مہانوں میں مٹھائیاں اور شربت بھی تقسیم کی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشہد مقدس میں واقع پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے یوم آزادی کا پرجوش جشن منایا گیا جہاں قونصلیٹ کے عملہ نے اپنے ایرانی بہن بھائیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان عرفان محمود بخاری نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور مہمانوں کا اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ نے ایسے پرچموں کو پرنٹ کیا تھا جس کے ایک سائیڈ پر پاکستان اور دوسرے سائیڈ پر ایران کا جھنڈا تھا، پاکستانی اور ایرانی بچے ایک ساتھ پرچم لہرا رہے تھے جبکہ مشہد کی فضا پاکستانی ملی نغموں سے گونج رہی تھی۔

پروگرام میں شریک ہونے والے ایرانی بہن بھائیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں سے دونوں قوموں کے درمیان قربتیں بڑھیں گی اور دونوں ممالک کے عوام ایکدوسرے کے ساتھ غم و خوشی میں شریک ہوں گے۔

اس پروگرام کا آغاز ایرانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ہوا تھا جو کم سے کم تین گھنٹے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سب زیادہ ثقافتی مراکز واحد ملک پاکستان میں ہیں جن کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری