پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت


پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت

پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی گئ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے پر خود کش حملے میں 48 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جس پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، ایسے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس غم میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

کابل میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے پر چیئرمین تحریک انصاف اور ملک کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ افغان حکام کی جانب سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا، شہر کی علما کونسل کے رکن جواد گھواری نے حملے کا الزام دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ پر لگایا، ان کے مطابق داعش اس سے قبل بھی ہماری مساجد، اسکولوں اور ثقافتی مراکز پر حملے کر چکی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، علاوہ ازیں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ائربیس پر 2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری