اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن: نواز شریف سے ملنے لیگی رہنما پہنچ گئے


اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن: نواز شریف سے ملنے لیگی رہنما پہنچ گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جہاں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی آمد جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے 10 افراد کے نام ملاقاتیوں میں شامل ہیں جب کہ 83 افراد کا نام فہرست میں موجود ہے۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں میں سردار ایاز صادق، مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، ظفر اقبال جھگڑا، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور مائزہ حمید سمیت دیگر شامل ہیں۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حاصل بزنجو اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید، نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

سابق وزیراعظم 13 جولائی کو اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچے تو انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لیتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری