پرویز الہٰی کو 15 اضافی ووٹ؛ (ن) لیگ نے باغی ارکان کی تلاش شروع کردی


پرویز الہٰی کو 15 اضافی ووٹ؛ (ن) لیگ نے باغی ارکان کی تلاش شروع کردی

مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے والے (ن) لیگ کے 15 ارکان کی تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں (ن) لیگ کو 15 ووٹ کم ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن اور احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ان 15 ارکان کو تلاش کرکے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پارٹی چھوڑ کر (ق) لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دیے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہیٰ کو اپنی نشستوں سے 15 ووٹ زیادہ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 15 ووٹ کم ملے جس پر (ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری