خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام


خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام

خاتون اول بشریٰ عمران نے عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں۔

پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول نے عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ اللہ پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

خاتونِ اول نے کہا عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بشریٰ عمران سفید رنگ کا خوبصورت عبایا زیب تن کرکے شریک ہوئیں، تقریب میں خاتون اول اپنی سادگی کے باعث مرکزنگاہ بنی رہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح اورخوبصورت انگوٹھی بھی میڈیا پر چھائی رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری