انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس جاری


انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس جاری

انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، 6.3 شدت کے زلزلے سے گھبرا کر لوگ عمارتوں سے باہر آ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے۔ابھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو 7.0 شدت کے زلزلے نے 460 افراد کی جانیں لی تھیں اور درجنوں عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا، ابھی تک انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری