ویڈئو رپورٹ | ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں


ویڈئو رپورٹ | ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں

مختلف طلبا تنظیموں نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا-

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق اس موقع پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ناموس رسالت کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ رسول اللہ ﷺ کی حرمت اور ناموس پر جان بھی قربان ہے، نبی کی زندگی مشعل راہ ہے، ہالینڈ کے گستاخ سیاستدان کے اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔  بڑی تعداد میں لوگوں نےاحتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے نبی ﷺ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کردیں -

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری