الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت


الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق، الیکشن کمیشن آفس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیرصدارت ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ پر اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کےمطابق نادرا کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی گئی جو یکم تا 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکی پلاننگ کرلی گئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری