امریکا کے اضافی محصولات، ترکی نے عالمی ادارے سے رجوع کرلیا، ترک حکام


امریکا کے اضافی محصولات، ترکی نے عالمی ادارے سے رجوع کرلیا، ترک حکام

امریکا کی جانب سے ترکی کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں ترک حکام نے عالمی ادارے سے رجوع کرلیا۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کیے تھے، جس کے ردعمل میں ترکی نے یہ اقدامات اٹھائے۔

 ترک حکام نے عالمی ادارہ برائے تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے، اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی اقدامات پر نظر ثانی کی جائے۔

ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ برائے تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ترکی پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری