افغان طالبان ماسکو مذاکرات میں شرکت کریں گے، روس کا دعوی


افغان طالبان ماسکو مذاکرات میں شرکت کریں گے، روس کا دعوی

افغان طالبان نے 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

خببرساں تسنیم ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے 4 ستمبر کو ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ روس میں تعینات افغان سفیر عبدالقیوم کوچائی کے مطابق ماسکو حکومت افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہے اور اب طالبان کی مدد سے اس شدت پسند تنظیم کو شکست دینا چاہتی ہے۔

ماسکو حکومت نے افغان سفیر کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس نے وزیر خارجہ لاوروف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کا طالبان سے مذاکرات کرنے کا مقصد افغانستان میں روسی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اور طالبان کو امن عمل کے لیے تیار کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری