اٹل بہاری واجپائی کی راکھ لے جانے والی کشتی ڈوب گئی


اٹل بہاری واجپائی کی راکھ لے جانے والی کشتی ڈوب گئی

بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی راکھ دریا برد کرنے کے دوران کشتی ڈوب گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت  کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی راکھ دریا برد کرنے کے دوران کشتی ڈوب گئی۔
 کشتی میں وزیر مملکت، 4 ارکان پارلیمنٹ اور یو پی کی ریاستی اسمبلی کے4 ارکان سمیت 17 افراد سوار تھے تاہم تمام افراد کو بچالیا گیا۔ 
بھارتی ذرائع کے مطابق حادثہ یو پی کے علاقے " بستی " کے دریا کوانو میں پیش آیا، بی جے پی یو پی کے سابق سربراہ رام ترپاٹھی پھولوں سے لدی کشتی پر راکھ لے کر گئے اور اسے دریا کی نذر کیا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے کشتی میں سوار ہونے کی کوشش کی تو وہ ڈوب گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری