وزیردفاع جنرل امیر حاتمی کی شامی صدر سے ملاقات، اہم دفاعی امورپر تبادلہ خیال


وزیردفاع جنرل امیر حاتمی کی شامی صدر سے ملاقات، اہم دفاعی امورپر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اہم دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے شامی صدر بشاراسد سے ملاقات میں ملک بھر میں دہشت گردوں کو ذلت آمیزشکست پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ایران شام کی مدد جاری رکھے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردوں کےزیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرالئے جانے کے بعد پورا خطہ تکفیری دہشت گردوں سے پاک ہوجائے گا اور شامی پناہ گزیں بہت جلد اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ایران بدستور شام کے عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہےگا۔ 
شام کے صدر بشار اسد نے دمشق اور تہران کے تعلقات انتہائی مستحکم اور پائیدارقرار دہتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رہے گا اور کوئی پروپیگنڈا دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری