امریکی ایئرپورٹ پر مسلمان لڑکی سے ناروا سلوک


امریکی ایئرپورٹ پر مسلمان لڑکی سے ناروا سلوک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا، جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ زینب مرچنٹ کو حال ہی میں بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی سی اے) یعنی ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے بہانے تضحیک کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے اسکریننگ کے دوران زینب مرچنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری