پیوٹن اور رجب طیب اردوغان تہران کا دورہ کریں گے


پیوٹن اور رجب طیب اردوغان تہران کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترکی کے صدررجب طیب اردوغان تہران کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ترکی، ایران اور روس کا سہ فریقی سربراہی اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں روس کے صدر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان شرکت کریں گے۔ 
تہران اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبرکو ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کا پہلا مشترکہ اجلاس روسی شہر سوچی میں جبکہ دوسرا اجلاس رواں سال 22 اپریل کو انقرہ میں منعقد ہوا تھا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری