ایرانی پارلمینٹ کے اراکین صدر کے جوابات سے مطمئن نہ ہوسکے، چارسوالات سپریم کورٹ کے حوالے


ایرانی پارلمینٹ کے اراکین صدر کے جوابات سے مطمئن نہ ہوسکے، چارسوالات سپریم کورٹ کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کوآج پارلیمنٹ میں اقتصادی مسائل کے حوالے سے اراکین کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے طلب کیا گیا تاہم صدر مملکت اراکین پارلیمنٹ کو مطمئن کرانے میں ناکام رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر روحانی آج اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پر پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ایرانی اراکین نے صدر سے کئے جانے والے چار سوالوں میں سے تین سوالوں کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا.
اراکین پارلیمنٹ صرف ایک سوال کے جواب پر مطمئن ہوئے جو بینکنگ پابندیوں کے بارے میں تھا.
ایرانی اراکین نے صدر روحانی سے ملک میں بینکاری تعلقات، بڑھتے ہوئے بے روزگاری، معیشت کی بری صورتحال، غیر ملکی کرنسی کے اتار چڑھاو اور اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سوالات کیے.
صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے کہا کہ ہم امریکی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اورہم وائٹ ہاؤس کی ایران مخالف پالیسیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں.
صدر مملکت نے کہا کہ  دنیا میں ایران کے دوست اور دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئیے کہ ایران کی حکومت اور پارلیمنٹ میں کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور حکومت اور پارلیمنٹ کے کندھوں پر جو بھاری ذمہ داری ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کو سوال کرنے کا حق حاصل ہے کہا کہ عوام نے گیارہویں حکومت کے چار سالہ دور اور بارہویں حکومت کے ابتدائی مہینوں میں اقتصادی،ثقافتی،سماجی،قومی سلامتی اور داخلہ اور خارجہ پالیسی میں اہم مثبت تبدیلیاں دیکھیں اس وقت ان کیلئے یہ سوال اہم ہے کہ آخر کیا ہوا کہ عوام اپنے اور ملک کے مستقبل پر پریشان ہوں۔
صدر مملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عوام پر یہ واضح کر دیا جانا چاہئیے کہ موجودہ مسائل و مشکلات کو رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی اور حکومت،عدلیہ،پارلیمنٹ اور مسلح افواج کی ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا
انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا جوہری منصوبہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے لئے کوشش کرنا چاہیئے.


واضح رہے کہ روحانی حکومت کو اقتصاد کے حوالے سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کر پڑرہا ہے جس کے سبب عوام میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری