اعتزاز، فضل الرحمان اورعارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور


اعتزاز، فضل الرحمان اورعارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور

صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت اعتزاز احسن اور عارف علوی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں موجود تھے تاہم مولانا فضل الرحمان کے بجائے جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری