عمان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب


عمان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب

مسقط میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے رات کے وقت ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ  کے مطابق عمان کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔

یہ درجہ حرارت پیر کے روز ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے بعد آج کے دن بھی صبح 11 بجے تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل علی الصبح بھی درجہ حرات اپنی انتہا پر یعنی 23 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 بعض علاقوں میں بادل بھی چھائے رہے جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں موسم ہلکا سا ابر آلود رہا۔

محکمہ موسمیات نے رات کے وقت ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری