سابق صدرآصف زرداری کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کا امکان


سابق صدرآصف زرداری کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کا امکان

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بینکنگ کورٹ کی جانب سے آصف علی زرداری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں تاہم انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کو 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور آج ان کی بینکنگ کورٹ کراچی میں پیشی کا امکان ہے۔

سابق صدر کی عدالت آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کا معائنہ کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، غنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں جب کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور انور مجید کے 3 صاحبزادے عبوری ضمانت پر ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری