جڑواں شہروں سے 36ملک دشمن شرپسند گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد


جڑواں شہروں سے 36ملک دشمن شرپسند گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

   وفاقی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملوث گروہ کے دو ارکا ن سمیت 14افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، لیپ ٹا پ، وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ پانچ پسٹل معہ ایمونیشن، 1کلو 20گرام ہیروئن اور شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے14 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 570گرام چرس،3220گرام ہیروئن، 5لٹر کھلی شراب،7 پستول برآمد کر کے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 5ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

صادق آباد پولیس نے بند کھنہ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے5 ملزموں محمد جیلانی، ساجد ،عبدالماجد ،ثمران اور شہباز کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5 پستول 30بور معہ24روندبرآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔

 صدربیرونی پولیس نے ریڈ کر کے3ملزموں سدھیر،شفیق اور ساجد کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری