امریکا کی کوئی غلط بات نہیں مانیں گے/ ایران کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم


امریکا کی کوئی غلط بات نہیں مانیں گے/ ایران کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوئی غلط بات نہیں مانی جائے گی، امریکا سے لڑ نہیں سکتے، اُن سے تعلقات بہتر کریں گے۔

امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ بھی پُرامن تعلقات چاہتے ہیں_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری