پاک فوج نیا پرومو جاری کردیا+ڈان لوڈ لنک


پاک فوج نیا پرومو جاری کردیا+ڈان لوڈ لنک

پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر نشان حیدر پانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کردہ ترانے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا۔

 خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمارے نشان حیدر ہمارا فخر ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع و شہداء پر ریلیز کیے جانے والے ترانے کا نیا پرومو جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم دفاع و شہدا 2018 سے متعلق ترانے کی ویڈیو میں پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر اور دیگر شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ترانہ ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کی پرومو ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

براہ راست ڈان لوڈ کے لیے

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری