بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق


بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانوں کا ہنستا، مسکراتا خوشگوار چہرہ نہ صرف آپ کے ارد گرد لوگ بلکہ بکرے اور بکریاں بھی پسند کرتے ہیں۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکروں پر انسانی چہروں پر خوشی کے تاثرات متاثر ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق برطانیہ کے شہر کینٹ میں بٹرکپس سینچوری فار گوٹس میں کی گئی ہے جس میں  بکروں کو ایک ہی انسان کی دو تصاویر دکھائیں گئیں جن میں سے ایک غصے والی اور دوسرے خوشی کا اظہار کررہی تھی۔

اس تحقیق میں شامل ایک محقق اور یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر الیکن مک الیگوٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایک مخصوص جگہ دیوار پر 1.3 میٹر کے فاصلے پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر لگائیں اس کے بعد بکرے اور بکریوں کو یہاں کھلا چھوڑ دیا گیا۔

تحقیق کے دوران 50 فیصد سے زائد بکرے نے انسان کی ہنستی مسکراتی تصویر سے لطف اندوز ہوئے اور انہیں پسند کیا۔

اس تحقیق کے نتائج محققین نے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کیے جس میں واضح کیا گیا کہ بکرے بکریاں انسان کے خوشی والے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جانوروں کی انسانی چہروں کو پہنچاننے کی صلاحیت صرف ان جانوروں تک محدود نہیں ہوتی جن کی انسانوں کے ساتھ بطور دوست کام کرنے کی طویل تاریخ رہی ہے جیسا کہ گدھے اور گھوڑے۔

اس سے پہلے ہونے والی تحقیق کے مقابلے میں اب سامنے آنے والے نتائج کے مطابق زیادہ قسم کے جانور انسانوں کے مزاج سمجھ سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری