حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے توسیع و تعمیرات آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر: روضہ منورہ میں زیارتی مکانات کو توسیع دی جارہی ہے


حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے توسیع و تعمیرات آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر: روضہ منورہ میں زیارتی مکانات کو توسیع دی جارہی ہے

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے توسیع و تعمیرات آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرنے روضہ منورہ میں زیارتی مکانات کی توسیع و تعمیرات کی خبر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمد کاظم ملازم الحسینی نے آستان قدس رضوی کے محترم  متولی کے روضہ منورہ کے سرداب وتہہ خانوں کی توسیع و تعمیرات کے دیدار کے دوران کہا: آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی تاکید کے مطابق زیارتی مکانات کی توسیع کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے توسیع و تعمیرات آرگنائزیشن نے اس کام کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ان زیارتی مکانات کے علاوہ کہ جو بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،مقبرہ شیخ بھائی کے نیچے سرداب  کہ جس سے نیچے کے تمام سردابوں میں اتصال و رابطہ قائم ہوجائے گا۔
ملازم الحسینی نے کہا: یہ سرداب ہال ایک طرف سے دارالمرحمہ سے متصل ہوجائے گا اور دوسری جانب سے امام خمینی (رہ) ہال کے نیچے سرداب سے متصل ہوگا اور تیسری جانب حضرت معصومہ (س) سرداب ہال سے متصل ہوگا۔
انہوں نے کہا: پہلے مرحلے میں اس پروجیکٹ سے زیارتی مکانات کے سرداب ہالوں میں 7500 میٹر مربع کا اضافہ ہوگا اور دوسرے مرحلے میں 5000 میٹر مربع کہ جس میں وضوخانے اور دوسری خدماتی مکانات تعمیر ہوں گے ، اضافہ ہوگا۔
ملازم الحسینی نے تاکید کی: یہاں پر قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ ہم زیارتی مکانات کی توسیع کے ساتھ ساتھ کہ جس کے لیے اچھے قدم اٹھائے گئے ہیں ، حرم مطہررضوی کی بنیادیں بھی مضبوط کررہے ہیں۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حرم مطہررضوی کی بنیادوں کا اکثر حصہ مضبوط ہوچکا ہے ، کہا: اس پروجیکٹ میں بنیادوں کی مضبوطی کے ساتھ اور دوسرے کام بھی انجام پارہے ہیں کہ جو زیارنی مکانات کی توسیع اور بنیادوں کی مضبوطی کے علاوہ ہیں۔
آستان قدس رضوی کے روضہ منورہ کی توسیع و تعمیرات آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے کہا: اس پروجیکٹ کےتکمیل ہونے سے تمام سرداب ایک دوسرے سے متصل ہوجائیں گے ، ایک طرف امام خمینی(رہ) ہال کا سرداب، دوسری طرف حضرت معصومہ(س) سرداب سے متصل ہوگا اور اس طرح زائرین کو ایک طرف سے دوسری طرف نکلنے میں آسانی ہوجائے گی یعنی دارالمرحمہ میں داخل ہوکر شیخ حرم عاملی اور شیخ طوسی سردابوں سے نکل سکتے ہیں،اس سے زائرین کی بھیڑ اور اژدہام کی حالت میں بھی آسانی سے آنے جانے میں امکان فراہم ہوگا۔  

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری