سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی


سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پنکئی میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا اسلحہاور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹ لانچرز، دستی بم اور مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں، خفیہ معلومات پر جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔

یادرہے کہ قبل ازیں 2009 میں پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں کمانڈر بیت اللہ محسود کے گروپ کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا اور سے 'آپریشن راہ نجات' کا نام دیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری