رضوی ہسپتال مشہد مقدس میں اکو کارڈیو گرافی کی خصوصی علمی ورکشاپ منعقد کی جائے گی


رضوی ہسپتال مشہد مقدس میں اکو کارڈیو گرافی کی خصوصی علمی ورکشاپ منعقد کی جائے گی

یورپین ماہرین امراض قلب کے ممتاز پروفیسرز کی موجودگی میں رضوی ہسپتال میں اکو کارڈیو گرافی کی خصوصی علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق؛ اکو کارڈیو گرافی کی خصوصی علمی ورکشاپ کو ایران کی بین الاقوامی کانگریس CTO اور 12، CASPIAN CSI جسے رواں شمسی سال کے مھر ماہ کی تیرہ تاریخ کو رضوی ہسپتال میں منعقد کیا جائے گا اس کے لئے بعنوان پیش کانفرنس کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس دو روزہ کانفرنس کو رضوی ہسپتال کے اکو کارڈیو گرافی سیکشن کی کاوشوں اور فلپس کمپنی و مشھد کی میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا؛ اس کانفرنس کے دوران ایرانی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز یورپین ہارٹ ایسویسیشن کے ممتاز پروفیسرز کے ساتھ تبادلہ خیال فرمائیں گے۔
اس خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے گروپ میں ماہر قلب ڈاکٹر ہوں گے جن کے پاس فلوشپ اکو کارڈیوگرافی ہے اور یہ ورکشاپ ان کے لئے امتیاز رکھتی ہے۔
اس ورکشاپ کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلوشیپ اکو کارڈیو رکھنے والے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی علمی سطح کو رگوں اور قلب کی امراض میں بڑھایا جا سکے ،ڈاکٹر جوزف نکاد اور ڈاکٹر سیلوا کاوالووا جن کا تعلق برنو کے ہارٹ پیوند لگانے اور ہارٹ سرجری کرنے والے سینٹر سے ہے جو کہ جمہوریہ چک سے متعلق ہے یہ دو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اس شعبہ میں حاصل ہونے والے جدید نتائج کو یہاں پر پیش کریں گے۔
اس ورکشاپ میں جدید ترین سافٹ وئیر Q LAB PHILIPS اور HANDS-ON APPROACH کی صورت میں تھری ڈی تجزیہ قلب کے پیچیدہ ترین موارد کو انجام دیا جائے گا۔   

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری