محرم الحرام میں عزاداروں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائینگے، وزیرقانون


محرم الحرام میں عزاداروں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائینگے، وزیرقانون

مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے دھمیال ہاؤس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال باالخصوص محرم الحرام کے دوران حکومتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید اسد عباس،سیداقرار حسین اور سیدمحسن شہر یارسمیت دیگرعلمائے کرام نے دھمیال ہاؤس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے علمائے کرام سے ملاقات میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور محرم الحرام کے دوران پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا اوراس سال محرم الحرام میں پہلے سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے۔
بشارت راجہ نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطبوں میں بھائی چارے کا درس دیں اور قوم کو متحد کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام علمائے کرام نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف کیے جانے والے حکومتی اقدام کو سراہاہے۔ دریں اثناءصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے اتوار کو دھمیال ہاؤس میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری