روسی صدر پیوٹن نے پاک فوج کے 4جوانوں کو تمغہ دوستی سے نوازا


روسی صدر پیوٹن نے پاک فوج کے 4جوانوں کو تمغہ دوستی سے نوازا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے پرپاک فوج کے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے4 افسروں قاضی محمد،عابد رفیق،محمد انزہم رفیق اور فخرعباس کو تمغہ دوستی عطا کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کے جوانوں نے 31 جولائی کو روسی کوہ پیما الیگزیندر گوکوف کی جان اس وقت بچائی تھی جب وہ گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر ریجن میں ایک پہاڑی سر کرنے کی کوشش میں 25جولائی کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر اس وقت پھنس گئے تھے جب وہ ساتھی کوہ پیما کے ہمراہ نیچے اتر رہے تھے۔
 حادثے میں گوکوف کا ساتھی سرگئی گلازنوف جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے تاہم گوکوف نے فوری طورپر ایس او ایس کا پیغام جاری کر دیا تھا جس پر انہیں بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
گوکوف کو بچانے کیلئے 26تا30 جولائی کے دوران 5کوششیں کی گئیں تاہم بادل آڑے آتے رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری