صدارتی انتخاب کیلیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع


صدارتی انتخاب کیلیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد سینیٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہوئی، تحریک انصاف نے عارف علوی، پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو میدان میں اتارا۔

صدارتی انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرنگ آفیسر جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری