محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا، چیئر مین بلدیہ کورنگی


محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا، چیئر مین بلدیہ کورنگی

چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی، روشنی کی بحالی کے انتظامات تیز کردیا گیا، مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستی اور تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع حدود میں سیوریج کے ناقص نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر سیوریج مسائل سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
محرم الحرام کے دوران منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید احمرعلی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری، ایم پی اے غلام جیلانی کے ہمراہ کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری