امید ہے عارف علوی بطور ریاستی سربراہ اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، طاہرالقادری


امید ہے عارف علوی بطور ریاستی سربراہ اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 13واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 13واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عارف علوی وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے بطور ریاستی سربراہ اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے توقع ظاہر کی اور کہا کہ عارف علوی اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔
دوسری طرف نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ میں کسی خاص پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا صدر ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری