بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان


بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ باہر سے پیسے واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی اور اثاثوں کی ریکوری کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رقوم کی واپسی کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'کابینہ نے تعلیم، صحت اور صفائی کے منصوبوں پر خصوصی بات کی، تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے شفقت محمود کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں بنیادی نصاب تعلیم رائج کیا جائے گا اور نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری