شہداء ہماری تاریخ کے ہیرو ہیں، بلاول


شہداء ہماری تاریخ کے ہیرو ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع کو شایانِ شان انداز میں منانے کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کی سرحدوں، نظریئے اور جمہوریت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان ہم وطنوں اور سپاہیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے جہنوں نے قوم کے تحفظ کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ انتہا پسندی و عسکریت پسندی بنیادی خطرہ ہیں اور تمام قوم و اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر آنا ہوگا۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جنہوں نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے شہید بیٹوں و بیٹیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہماری تاریخ کے ہیرو ہیں، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری