7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کے نام


7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کے نام

آج 7 ستمبر کو یومِ پاک فضائیہ منایا جارہا ہے، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965ء کی پاک-بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ستمبر 1965 کی جنگ میں جہاں بری فوج نے دشمن پر سبقت حاصل کی اور دشمن فوج پاکستان کے جری جوانوں کے جذبے کے آگے بے بس نظر آئی، وہیں پاک فضائیہ نے بھی دنیا کی جنگی تاریخ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات کا بھرپور دفاع کرنے پر دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے اسے پاک فضائیہ کی بہترین دفاعی حکمت عملی قرار دیا۔

جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کی تکنیکی مہارت کے آگے بھارتی پائلٹس کی ایک نہ چل پائی اور پسرور میں ایک بھارتی اسکواڈرن لیڈر کو اپنے طیارے سمیت سرنڈر کرنا پڑا۔

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 100 سے زائد جنگی طیارے مار گرائے اور کامیابی سے مادر وطن کا دفاع کیا۔

آج پاک فضائیہ کے پاس وہی ناقابل تسخیر جذبہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے اور ہتھیار بھی موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری