حرم امام رضا علیہ السلام میں مدفون پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل موسی خان کو خراج عقیدت+ تصاویر


حرم امام رضا علیہ السلام میں مدفون پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل موسی خان کو خراج عقیدت+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں مدفون پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل موسی خان کو خراج عقیدت کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تسنیم نیوز شعبہ اردو کے مدیر اعلیٰ اور پاکستانی قونصلیٹ کےعملے نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل موسی خان کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
یوم دفاع کے موقع پر مشہد مقدس میں پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل موسی خان کے مزار پر تسنیم نیوز شعبہ اردو کے ڈائریکٹر ڈاکٹرتقی صادقی اور پاکستانی قونصلیٹ کے اعلیٰ اہلکاروں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ کے اعلیٰ اہلکار اشتیاق احمد نے جنرل موسی خان کے مزار پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
تسنیم نیوز شعبہ اردو کے مدیراعلیٰ ڈاکٹر تقی صادقی کا کہنا تھا کہ جنرل موسی اسلامی جمہوریہ ایران کے مہمان ہیں اورامام رضاعلیہ السلام کے ساتھ خاص عشق رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے امام ہشتم علیہ السلام کے جوار اقدس میں دفن کرنے کی وصیت کی۔


جنرل موسی خان اہل بیت اطہارعلیہم السلام کےعاشق تھے اور اور انہوں نے پوری زندگی میں قرآن کریم، نہج البلاغہ کی تلاوت سے کبھی غفلت نہیں برتی، جنرل موسی خان پاک فوج کے جوانوں کو بھی قرآن پاک اور نہج البلاغہ کی روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کرنے سفارش کیا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ جنرل موسی خان کی زندگی میں ہی ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا انہیں بھی امام رضا علیہ السلام کے جوار میں دفن کیا گیا۔


تسنیم نیوز کے مدیراعلیٰ نےمزید کہا امید ہے کہ جنرل موسی خان مرحوم کے مزار پر پاکستان قوںصیلٹ کے تعاون سے بہت جلد ایک یادگار تعمیرجائے گا۔
خیال رہے کہ جنرل موسیٰ خان 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ تھے، 1965ء کی جنگ نے پاکستانی قوم کو کئی ہیرو دیئے۔ ان میں سے ایک جنرل موسیٰ خان بھی تھے جن کی قیادت میں پاکستانی فوج نے چونڈہ میں بھارت کو ٹینکوں کی لڑائی میں ذّلت آمیز شکست سے دوچا کردیا۔


جنرل محمد موسیٰ 17 ستمبر 1966 کو کمانڈر انچیف کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تو انھیں مغربی پاکستان کا گورنر بنا دیا گیا اور نئے کمانڈر انچیف کی ذمہ داریاں محمد یحییٰ خان نے سنبھالیں۔
سنہ 1985 میں جنرل موسیٰ بلوچستان کے گورنر بنے اور 12 مارچ 1991 کو اسی عہدے پر ان کا انتقال ہوا اور ان کی وصیت کے مطابق امام ہشتم علیہ السلام کے جوار میں دفنایا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری