جرمنی کا ایک بار پھرافغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان


جرمنی کا ایک بار پھرافغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان

جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کےمختلف شہروں میں مقیم افغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمن دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن افغان تارکین وطن کے پاس اقامت یا قانونی دستاویزات نہیں ہونگے انہیں فوری طور پر ملک بدر کردیا جائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو افغان تارکین وطن کا ایک گروہ ہوائی جہاز کے ذریعے کابل پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ جرمن حکام افغان تارکین وطن کو ایک ایسی حالت میں ملک بدر کررہے ہیں کہ افغانستان کے حالات پہلے سے کہیں زیادہ خراب اور ناامن ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس ملک میں 15 لاکھ افراد بے گھر ہیں۔
جرمنی کا موقف ہے کہ وہ کابل اور افغانستان کے دوسرے علاقوں میں افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا سکتا ہے، جہاں تعینات نیٹو فورسز میں جرمن فوجی بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں تارکین وطن کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے۔
جرمنی کے تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے مطابق شام کے بعد افغان تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد جرمنی میں روزگار کی تلاش میں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن آباد ہیں اور پاکستانی حکام افغان حکومت سے مہاجرین کی باعزت واپسی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔
کابل حکومت پر پاکستان اور جرمنی سمیت دنیا بھر سے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان منتقل کرنے کا شدید دباؤ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری