پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے قوم کو آگاہ رکھاجائے،علامہ ساجد نقوی


پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے قوم کو آگاہ رکھاجائے،علامہ ساجد نقوی

اسلامی تحریک کےسربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے قوم کو آگاہ رکھاجائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امریکہ پھر ڈومورکا مطالبہ کررہاہے جس کا دوٹوک اور موضوع جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے اگر سیاسی مذاکرات یا ثالثی کی جانب پیش رفت ہوتی ہے تو یہ خطے کے ساتھ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مختصر دورہ پاکستان پر اپنے رد عمل میں کیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں وہی روایتی انداز اور خواہشات کا اظہار کیاگیا لیکن ہمیں وعدے اور معاہدے ملک کی سلامتی کے پیش نظر ہی کرنا ہونگے۔

مسئلہ افغانستان کیلئے ایک مرتبہ پھر ثالثی یا مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی جانب بھی توجہ مبذول ہوئی یہ خوش آئند امر ہے کہ مسائل ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے حل ہوں یہی خود پاکستان سمیت پورے خطہ کے امن کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امن کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری