بھارتی شہر لکھنو میں واقع حضرت گنج چوراہے کا نام تبدیل کر کے اٹل چوک رکھنے کا فیصلہ


بھارتی شہر لکھنو میں واقع حضرت گنج چوراہے کا نام تبدیل کر کے اٹل چوک رکھنے کا فیصلہ

بھارتی شہر لکھنو میں واقع حضرت گنج چوراہے کا نام تبدیل کر کے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر اٹل چوک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو کے بیچوں بیچ واقع حضرت گنج چوک کو اٹل چوک نام دینے کا یہ اقدام سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کے بعد ان کی لکھنو سے بے پناہ وابستگی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔لکھنو کی میئر کا کہنا ہے کہ شہر کے کاؤنسلروں نے متعدد بار شہر کی سڑکوں اور چوراہوں کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی درخواستیں دی تھیں اور ہم چاہتے تھے کہ کچھ اچھا اور اہم واجپائی صاحب کے نام کریں۔لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لکھنو کے سب سے زیادہ اہم اور سب سے بڑے چوراہے کو ان کے نام سے منسوب کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ 5 بار لکھنو سے پارلیمانی انتخاب جیتنے والے واجپائی کا مجسمہ بھی چوراہے پر نصب کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ان کی51 نظمیں،تقریریں اور دیگر یادگار مجسمہ کے ساتھ لگائی جائیں گی۔اس سے قبل چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے ریاست کی نئی راجدھانی نیا رائے پور کا نام بدل کرچھتیس گڑھ کو سٹیٹ کا درجہ دینے والے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادوں کو قائم رکھنے کے لئے ان کے نام پر اٹل نگر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری