سپہ سالار جنرل موسیٰ ہزارہ کے نام سے اسلام آباد کی کسی شاہراہ کو منصوب کیاجائے، علامہ ہاشم موسوی


سپہ سالار جنرل موسیٰ ہزارہ کے نام سے اسلام آباد کی کسی شاہراہ کو منصوب کیاجائے، علامہ ہاشم موسوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی شجاعت ،جرات ایثار قربانی اورجذبہ شہادت سے سرشار وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ ہزارہ قوم اپنے دوسرے تمام ھم وطن پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں اور اس کے بعد بھی اپنی دھرتی ماں پاکستان کی انچ انچ کا دفاع کرتے رہیں گے انشاء اللہ۔ 6 ستمبر کے دن تمام اخبارات الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جناح(رح)کے فرمان کے مطابق اتحاد،یقین محکم اورتنظیم کو یقینی بنانے کیلئے قومی یکجہتی اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر مبنی پروگرامز ترتیب دینا چاہیئے۔تاکہ نئی نسل کو اپنی قومی تاریخ سے واقفیت اورجزبہ حب الوطنی میں اضافہ ہو۔

ہم مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جنرل محمد موسی خان جیسے تمام قومی ہیروں کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں شاہراہوں کو انکے نام سے منسوب کیا جائے۔اسی طرح اسلام آباد کے کسی شاہراہ کو مرحوم جنرل محمد موسی خان کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے عظیم سپہ سالار کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں۔ہم مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جنرل محمد موسی خان جیسے قومی ہیروں کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے اسلام آباد میں کسی شاہراہ کو مرحوم جنرل محمد موسی خان کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے عظیم سپہ سالار کو ہمیشہ یاد رکھیں_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری