پاکستان کا سعودی عرب سے حج کوٹا بڑھانے کا مطالبہ


پاکستان کا سعودی عرب سے حج کوٹا بڑھانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں عمرہ ویزا کوآسان بنانے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اتوارکو وزیرمذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی اور حج سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیرانوارالحق قادری نے سعودی وزیر سے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت پاکستان کیلئے مختص حج کوٹہ میں مزید 40 سے 45 ہزارکا اضافہ کرے اور عمرہ زائرین کیلئے بھی مزید آسانیاں پیداکی جائیں۔
وزیرمذہبی امور نے سعودی وزیر سے مزیدکہاکہ حرمین کے قریب پاکستان ہاؤس کے لئے جگہ فراہم کی جائے۔
سعودی وزیرعواد بن صالح نے کہاکہ اس مطالبے کوسعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری