سندھ کے بعد پنجاب میں بھی گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کے دروازے عام شہریوں پر کھول دیے گئے+تصاویر


سندھ کے بعد پنجاب میں بھی گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کے دروازے عام شہریوں پر کھول دیے گئے+تصاویر

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کئے وعدوں پر عمل کرتےہوئے سندھ کے بعد پنچاب گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے سندھ کےبعد پنجاب گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کو بھی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ پنجاب گورنر ہاؤس اتوار کو صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ یہ عوام کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم یہ حکومت ملک کے امیر و غریب اور مظلوم و طاقت ور کو ایک ہی صف میں کھڑا کرے گی اور ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کے کچھ حصوں کو شہریوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ گورنر ہاوس صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔
عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں شکایتی مرکز بھی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس کی عمارت عوام کی ملکیت ہے، انہیں دیکھنے کا حق ہے، ایسا نظام بنائیں گے جس سے شہریوں کوگورنر ہاؤس دیکھنےمیں آسانی ہو۔
یاد رہے 5 ستمبر کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔


گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا گیٹ ون عام پبلک کے لیے کھول رہے ہیں، فیملز کو داخلے کی اجازت دیں گے تاکہ وہ پارک میں گھومیں پھریں، تصاویر بنائیں اور گورنر ہاؤس کا گائیڈیڈ ٹور کرسکیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ حکومت میں آکر اسلامی جمہوریہ ایران خاص کر امام خمینی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام قومی خوبصورت عمارتوں کو فلاحی کاموں کے لئے استعمال کریں گے۔


اسلامی جمہوریہ ایران میں امام خمینی کے حکم پر بادشاہ ایران کے زیراستعمال تمام عمارتوں کے دروازے عام شہریوں پر کھول دیے گئے تھے تاکہ لوگ عبرت حاصل کرسکیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری