مغربی موصل میں داعشی خفیہ ٹھکانوں پر حشد الشعبی کا حملہ، متعدد دہشت گرد ہلاک


مغربی موصل میں داعشی خفیہ ٹھکانوں پر حشد الشعبی کا حملہ، متعدد دہشت گرد ہلاک

الحشد الشعبی کے جوانوں نے مغربی موصل میں کارروائی کرکے متعدد داعشی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہرموصل میں الحشد الشعبی کے  فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد مراکز کو تباہ کردیاہے۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق الحشد الشعبی فورس کے جوانوں نے مغربی موصل کے عبطه الجنوبیه، الترکمانیه، طریطیعات، الدلیمیه اور شکیج نامی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دسیوں خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد شرپسند ہلاک یا زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے گزشتہ روز فلوجہ کے علاقے میں ایک اسلحے کے گودام کا سراغ لگایا تھا جس میں دہشت گردوں نے 150 سے زائد دستی بم چھپا رکھے تھے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری