بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام


بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام

صوبہ بلوچستان کے شہر ژوب میں دہشتگردی منصوبہ ناکام، 21بارودی سرنگیں پکڑی گئیں_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے محر م الحرام کے دوران تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ژوب میں ایف سی کی کارروائی کے نتیجے میں 235کلوگرام وزنی 21 بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ژوب کے پاک افغان سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں کارروائی کرتے ہوئے تیار شدہ 21آئی ای ڈیز برآمد کرلیں، ان آئی ای ڈیز (بارودی سرنگوں) کا مجموعی وزن 235کلو بتایا جاتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دھماکہ خیزمواد محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران تحریب کاری کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری