محرم الحرام: پنجاب بھرمیں سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت


محرم الحرام: پنجاب بھرمیں سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرپنجاب ثاقب ظفر نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص یوم عاشور پر سرکاری ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل رکھنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرپنجاب ثاقب ظفر نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص یوم عاشور پر سرکاری ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل رکھنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  صوبہ بھر کے ٹیچنگ اداروں اور بڑے ہسپتالوں کےسربراہوں کےنام مراسلے میں انہوں نے ہدایت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی شعبوں کے خصوصی ڈیوٹی روسٹر تیار کئے جائیں۔

انتظامی افسروں، میڈیکل، نرسنگ، دیگر سٹاف اور ضروری ادویات کی ہسپتالوں میں 24گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ثاقب ظفرنے کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ہسپتالوں میں خالی بیڈز تیار حالت میں موجود ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے مراسلے میں کہا کہ مختلف گروپس کے خون کا سٹاک بھی ہونا چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ضلع انتظامیہ اور ریسکیو1122سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری