بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں'۔

علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری