قائداعظم نیک نیت اورپرخلوص رہنما تھے، حامد موسوی


قائداعظم نیک نیت اورپرخلوص رہنما تھے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما سیدحامدعلی شاہ موسوی کاکہناہےکہ قائد اعظم محمد علی ایک نیک نیت اورپرخلوص رہنما تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیدحامدعلی شاہ موسوی نے باباے قوم کی برسی اور عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی اسلام سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دو قومی نظریے کو اجاگرکر کے چند سال کی محنت اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں کتاب ارضی پر پاکستان کا نام رقم کر دیا۔
حامد موسوی نے کہا کہ بابائے قوم کی نیک نیتی،خلوص اور صاف ستھری سیاست کی روشن دلیل یہ ہے پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے جسے مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
علامہ حامد موسوی نے عشرہ محرم اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی مجلس برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نےعلامہ اقبال کے تصور کو عملی جامہ پہنایا اور 14اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان آفتاب و مہتاب بن کر طلوع ہوا، اب وطن عزیز اندرونی و بیرونی سازشوں سے دوچارہے۔
انہوں نے کہا کہ صد افسوس کہ ہر مسلم ملک اپنی الگ بانسری بجا رہا ہے جو استعمار کے مسلمانوں کو تنہا کرکے مارنے کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نےکہا کہ تمام مسلم حکمران یاد رکھیں کہ ان کے تحفظ کا پہلا قلعہ پاکستان ہے اگر یہ نہیں تو وہ بھی سلامت نہیں رہیں گےدریں اثناءحامدعلی شاہ موسوی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ بہادر خاتون تھیں، ان کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری