گورنر بلوچستان کے عہدے کیلئے عبدالقدوس بزنجو کا نام فیورٹ قرار


گورنر بلوچستان کے عہدے کیلئے عبدالقدوس بزنجو کا نام فیورٹ قرار

گورنر بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کا نام سامنے آیا ہے اور اسکے بدلے اسپیکر صوبائی اسمبلی کا عہدہ پی ٹی آئی کے کسی ممبر کو دیئے جانیکا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،گورنر بلوچستان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو پسندیدہ اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے عبد القدوس بزنجو کو گورنر بلوچستان بنانے کے لئے اسلام آباد میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بنانے کے لئے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سر فہرست ہیں اور اس مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھی قائل کیا جا رہا ہے۔

گورنر بلوچستان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کا نام سامنے آیا ہے اور اس کے بدلے اسپیکر صوبائی اسمبلی کا عہدہ پی ٹی آئی کے کسی ممبر کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمد خان اچکزئی نے 7 ستمبر 2018ء کو گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔ استعفٰی کا اطلاق 5 ستمبر سے ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق اب نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے تاہم اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو ہی گورنر بلوچستان کے عہدے کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور میر عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بلوچستان بنانے کے لئے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی متحرک ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو منانے کی کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری