ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی تجویز


ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی تجویز

پاکستان نےدوست ملک چین کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی تجویز دی ہے۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے چین کو تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت مقامی کرنسی میں ہونی چاہیے۔

فاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ میکنزم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کمرشل معاملات پاکستانی روپے، چینی کرنسی اور یا پھرکسی مشترکہ کرنسی میں ہونے چاہئیں، وفاقی وزیر نے یہ تجاویز چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران دیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک میں مشترکہ میکنزم کا تجربہ کامیاب ہوا تو اس سے خطے کے دیگر ممالک کی بھی مدد کی جاسکتی ہے۔

چینی سفیر نے بھی پاکستان کی جانب سے دی جانے والی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری