نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا مہاجرین سے متعلق اہم اعلان


نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا مہاجرین سے متعلق اہم اعلان

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سالانہ کی بنیاد پر 1500 مہاجرین کو پناہ دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یورپ کے مختلف ممالک میں جہاں مہاجرین کا مسئلہ سنگین دکھائی دے رہا ہے وہیں نیوزی لینڈ کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر اہم قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دیتا ہے، لیکن وزیراعظم نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ تعداد بڑھا کر 1500 کردیں گے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مہاجرین کے حوالے سے بہتر پالیسی اپناتے ہیں اسی لیے ہمیں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی میں مہاجرین سے متعلق نسل پرست گروہ کی جانب سے سخت رویہ اپنایا جاتا رہا ہے، گذشتہ دنوں جرمن حکام نے متعدد افغان مہاجرین کو اپنے ملک سے افغانستان ڈیپورٹ بھی کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری